پشتو فلموں کے لیجنڈ اداکار بدر منیر کی 11ویں برسی منائی گئی
مردان(بیورورپورٹ) پشتو فلموں کے لیجنڈ اداکار بدرمنیر کی 11ویں برسی منائی گئی آل بدرمنیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک تقریب مردان پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل نے کی تقریب میں پشتوفلموں کے معروف اداکاروں جمیل بابر،امان خان،نامور گلوکارخیال محمد،انورخیال خدائی خدمت گار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،ڈاکٹر نرگس ادا،فیڈریشن کے صدر جاوید یوسفزئی،سینئر صحافی احتشام طوروسمیت دیگر نے بدرمنیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اوران کی زندگی اور فن پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ پشتو فلموں کے بانی اداکار کی خدمات تاابد یادرکھی جائیں گی مقررین نے حکومت سے بدرمنیر اکیڈیمی بنانے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ پشتو زبان کی ترویج وترقی میں اداکاروں،فنکاروں اورگلوکاروں کا بڑا ہاتھ ہے اوروہ بے لوث خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں سینما زوال سے دوچار ہے اور لوگوں کو دوبارہ سینما کی طرف راغب کرنے کے لئے حکومت