تخت بھائی میں جرائم پیشہ  عناصر کیخلاف کارروائی جاری 

      تخت بھائی میں جرائم پیشہ  عناصر کیخلاف کارروائی جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تحت بھائی( تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصرمنشیات و آئس فروش اور سُودکے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کیساتھ جاری،سود میں ملوث 01 ملزم سمیت07منشیات فروش گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔جرائم پیشہ عناصر منشیات و آئس فروش ،سود خوراور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔ڈی پی او سجاد خان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کی خصوصی ہدایت پر سودی کاروبار اور منشیات بالخصوص آئس کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران زیر نگرانی ایس پی آپریشن مشتاق احمدسٹی سرکل ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ہوتی مقدم خان اور ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی عبدالسلام خان ہمراہ ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ ہوتی پولیس نے سود کے لعین فعل میں ملوث ملزم حسین ولد غلام خبیب سمیت منشیات فروش عارف ولد فضل داد ساکنان گلی باغ ،ذیشان ولد بادام سکنہ معیاراور طلا محمد ولد فدا محمد سکنہ باڑی چم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 248گرام ہیروئن اور2530گرام چرس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ تھانہ پارہوتی پولیس نے مشہور منشیات فروش وحید منان ولد عبدالمنان ،فیصل ولد طارق محمود ،اقبال ولد امیر ذادہ اور ظہور ولد انور شاہ ساکنان پار ہوتی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 72گرام ہیروئن، 120گرام آئس اور2کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔