اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام یوم تکریم اساتذہ جوش وخروش سے منایا گیا

   اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام یوم تکریم اساتذہ جوش وخروش سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیورو رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام یوم تکریم اساتذہ جوش وخروش سے منایا گیا۔اس حوالے سے اسلامیہ کالج اور جامعہ زرعیہ میں مرکزی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ یو ای ٹی اور جامعہ پشاور کے ناظمین نے اساتذہ کرام کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کیمپس پشاور کے جامعات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ےوم تکریم اساتذہ بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر حمید ،ڈاکٹر ادریس ،ڈپٹی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن وقار خٹک ،ڈاکٹر خالدنواب ،ڈاکٹراسفندیار، ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد شاہد بھی موجود تھے ۔ تقریب میں ایک بڑا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ اساتذہ کرام معماران قوم ہیں جن کو روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے ۔ مقررین نے کہا کہ قومیں جب بھی عروج حاصل کرتی ہیں تو اپنے اساتذہ کی تکریم کی بدولت ہی حاصل کرتی ہیں۔کسی قوم پر زوال آنے کی سب سے بڑی وجہ بھی اساتذہ کی تکریم چھوڑ دینا ہے۔یوم تکریم اساتذہ منانے کا مقصد اساتذہ کی معاشرے میں کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔اس کے علاوہ جامعہ پشاور اور یونیورسٹی آف انجئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ناظم یونیورسٹی کیمپس پشاور اول شیر خان ، ناظم جامعہ پشاور عماد نظامی، ناظم یوای ٹی جنید شفیع نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار حسین ، پرووائس چانسلر جامعہ پشاور ڈاکٹر جوہر علی ،رجسٹرار ڈاکٹر زہد گل اور پرووسٹ ڈاکٹر فضل شیر کو پھولوں کے گلدستہ پیش کیں ۔