سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاری میں 59ارب 53کروڑ کا اضافہ 

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاری میں 59ارب 53کروڑ کا اضافہ 

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 34400 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، کاروبار میں تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں مزید59ارب53کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34690 پوائنٹس کی بلندسطح پر دیکھا گیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پر447.99 پوائنٹس اضافے سے34475.69 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر403کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے238کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ، 149کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں23ڈالر کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں850روپے اور10گرام قیمت میں746روپے کی کمی کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87450روپے سے گھٹ کر86600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74974روپے سے گھٹ کر74228روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیںانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں9پیسے کااضافہ اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید156.08روپے سے بڑھ کر156.17روپے اورقیمت فروخت156.18روپے سے بڑھ کر156.27روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے اورقیمت فروخت156.40روپے سے گھٹ کر156.30روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/سونا/ڈالر

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...