تیمرگرہ ،قتل کے الزام  میں خاتون سمیت 3 گرفتار

    تیمرگرہ ،قتل کے الزام  میں خاتون سمیت 3 گرفتار

تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ ) بلامبٹ پولیس نے گزشتہ روز قتل ہونے والے مقتول شیر علی خان ساکن بےاری بالاکے قتل کے الزام میں ایک خاتون سمیت تےن ملزمان گرفتار کرلئے اس حوالے سے تھانہ بلامبٹ کے ایس اےچ او عمران خان نے میڈےا کو بتا ےا کہ گزشتہ روزبلامبٹ پل کے قریب نا معلوم افراد نے شیر علی خان ساکن بےاری بالا کو قتل کیا تھا بلامبٹ پولیس نے مقتول کے ورثاءکی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے مبےنہ ملزمان کشر خان ، اسرارخان اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ایس اےچ او عمران خان کے مطابق وقوعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور فرےقین کے درمےان 2011سے دشمنی چلی آرہی ہے انھوں نے کہا کہ مذکورہ قتل کے الزام میں نامزد پانچ ملزمان میں سے تےن افراد گرفتار کئے گئے جبکہ دو ملزمان جو عدم گرفتار ہے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے اور وہ بھی جلد گرفتار ہونگے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...