امن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے ،مفتی اعجاز شنواری

    امن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے ،مفتی اعجاز شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ ) جے یو آئی فاٹا کے سینئر نائب امیر مفتی اعجاز شینواری کی قیادت میں جامع مسجد اقصیٰ میں جمعیت علمائے اسلام لنڈی کوتل مجلس عاملہ کے شوریٰ اجلاس منعقد ہوا جسمیں امیر مولانا مجاہد احمد،پیر محمد عمر بنوری ،مولانا شیر حیدر،مولانا تحسین اللہ سمیت کثیر تعداد میں مقامی علمائے کرام اور مجلس عاملہ اراکین نے شرکت کی اجلاس میں آزادی مارچ اسلام آباد کے تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اس موقع مفتی اعجاز شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پرلبیک کہتے ہیں اور آزادی مارچ اسلام ابادمیں لنڈی کوتل سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے جو ضلع خیبر سے بڑے قافلے کی شکل میں روانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اداروں کو چاہیے کہ اس حوالے سے ہمارے ساتھ تعاون کریںانہوں نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ عوام نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ،ملکی معیشت تباہی کے جانب گامزن جبکہ کارخانے آئے روز ٹیکس اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری حد سے بڑھ گئی انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اسلام اباد کیلئے ہر حال میں جائینگے اور اگر ہمیں اس حوالے سے روکنے کی کوشش کی گئی یا جے یو آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تو ضلع خیبر میں احتجاج شروع کرینگے اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے.۔