صوبہ بھر میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد 

    صوبہ بھر میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ،اضلاع (سٹی رپورٹر ،نمائندگان پاکستان )تاجراتحادخےبرپختونخواکے زےراہتمام کشمےرےوںسے اظہارےکجہتی کےلئے کالاباڑی سے فوارہ چوک صدرروڈتک رلےی نکالی گئی جس مےں تاجروںنے کثےرتعدادمےں شرکت کرکے کشمےرےوںکے ساتھ بھرپوراندازمےں اظہارےکجہتی کامظاہرہ کےارےلی کی قےادت تنظےم کے چےئرمےن مجےب الرحمان کررہے تھے جبکہ اس موقع پرظفرمنہاس اورسلےم شاہ سمےت تمام تاجررہنماو¿ں اورصدورنے شرکت کی رلےی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مجےب الرحما ن نے کہاکہ مقبوضہ کشمےرمےں کرفےولگے آج 66دن گزرگئے لےکن کم قسمتی کے ساتھ عالمی دنےاٹس سے مس نہےں ہورہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمےرمےں انسانی حقوق کی کھلم کھلاخلاف ورزی پربھی اقوام متھدہ اوردےگرانسانی حقوق کی عالمی تنظےمےں خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہےں جوکہ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے انہوںنے مزےدکہاکہ پاکستانےوںکے صبرکاپےمانہ لبرےزہوتاجارہاہے چنانچہ اگرعالمی رہنماو¿ںنے مقبوضہ کشمےرکے مسئلے کوحل کرنے کی کوشش نہ کی تووپ اےل اوسی کی طرف مارچ کرنے پرمجبورہوجائےںگے ٭گومل یونیورسٹی میں کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم اور بربریت خلاف اور کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کےلئے سٹوڈنٹس ایڈوائزر نافد خان کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس اور مین کیمپس میں نماز جمعہ کے بعد ریلی کا انعقادکیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فواس ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت دیگر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباءبھی شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مودی کا ظلم کشمیری عوام کے آزادی کے سفر کو توڑ نہیں سکتا۔ شہید کشمیریوںکا لہو ایک دن رات ضرور لائےگا۔پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہےں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام پاکستانیوں کے دلوںمیں بستے ہیں۔مقررین نے کہا کہ مودی یزیدیت کا پیروکار ہے وہ یہ نہ بھولے کہ کشمیری عوام حسینیؓ لشکر کے جانثار ہےں اور حضرت امام حسین ؓ نے بھی حق کی خاطر باطل کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہو گئے ۔مودی کا ظلم جتنا بڑھ رہا ہے اسی طرح کشمیری عوام کا جذبہ اور ہمت اتنی کی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ وقت دورمیں نہیں ہندوستان کی پوری فوج کشمیر میں ظلم کرتے کرتے غرق ہو جائے گی ٭ شانگلہ ضلع بھر میں بھی مختلف وسکولوں اور کالج کے طلبائ، تنظیموں،مذہبی وسیاسی جماعتوں ، انجمن تاجران اور سرکاری سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اقوام متحدہ سے اپنے قراردادوں پرعمل کرنے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آمن فوج بھجنے اور گزشتہ چالیس دنوں سے لگی کرفیو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری نسل کشی پرخاموشی کے بجائے عالمی طور پر آواز اٹھائے۔اُمت مسلمہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم پر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔اسی لاکھ کشمیری گزشتہ ستر سال سے آزدی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مرکزی مظاہرہ جمعہ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ہوا جہاں ریلیاں نکالی گئی جس کے قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ مقبول حسین کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بھارت مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔ پورن میں سول سو سائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں بھارت کی کشمیر کی بنیادی حثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرے ہوئے کشمیر میں کرفیو ،کشمیریوں کو درپیش مشکلات ادویات اورخوراک کی قلت کو بھارتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انہیںمسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا خاموشی کے بجائے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ شا نگلہ ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے علاوہ شا ہ پور ، پورن اولندر اور دیگر علاقوں میں مظاہرے ہوئے ۔ الپوری میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مذہبی ،سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں،ٹریڈ یونین سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر الپوری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، واک کے شرکاءنے مین چوک الپوری سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے واپس مین چوک پر ختم ہوئی۔ اس مو قع پر چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کھبی نہیں ہوسکتا الئے مودی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کا خواب چھوڑ دے ۔ کیونکہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نہیں ہونے دیگی ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی اسمبلی سے پاس شدہ غاصبانہ قبضہ کی قراداد نہیں مانتے اور پوری قوم آج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح ضلع کے مختلف علاقوں میںبھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ بھارت مودی سرکار مردہ بادکے نعرے لگائے گئے۔پتلے نزراتش کئے گئے جس میں عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین کے گرم جوشی سے وادی الپوری اللہ اکبرکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروںبھی گونج اٹھا- اس موقع پر منعقدہ یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور نہتے کشمیریوں کی امداد ہم پر فرض ہیں پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی دنیا اج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت حصول کیلئے آگے بڑھے اور ظالموں کے ہاتھ روکیں،کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من عن عمل کویقینی بنایا جائے۔شانگلہ ضلع بھر کے مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی اورکشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی٭پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی کے زیر اہتمام کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ایم پی اے عاقب اللہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی واپڈا آفس سے امن چوک تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاءنے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے عاقب اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان آدھورا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹایا جائے۔ کشمیر میں پچھلے 68دنوں سے کرفیو ہے جس کی وجہ سے اموات کا خدشہ بڑ ھ گیا ہے اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی آواز سننی ہو گی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیرکو دنیا کا سب سے بڑا جیل بنا دیا ہے پاکستان کا احتجاج جاری رہے گا #