ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت سے  نجات چاہتا ہے ،نفیسہ شاہ 

     ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت سے  نجات چاہتا ہے ،نفیسہ شاہ 

 اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتا ہے ۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عوام میں دال اور سبزی خرید کرنے سکت نہیں رہی ،اپنی نالائقی ماننے کی بجائے سابق حکومتوں پر الزام نہ لگائیں۔ نفیسہ شاہ نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ 200 ارب ڈالر جس کا عوام کو جھانسہ دیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان خیرات صدقے کی روٹی نہیں باعزت روزگار چاہتے ہیں ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والے عوام کو فقیر سمجھ رہے ہیں ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ جس شخص کے ذہن میں صرف انتقام کا خلل ہو وہ ملک اور قوم کی خاک خدمت کریگا ۔

نفیسہ شاہ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...