معاشر ے سے جرائم ختم کرنے کیلئے عوام اور پولیس کا باہمی تعاون ضروری: آئی جی پنجاب

معاشر ے سے جرائم ختم کرنے کیلئے عوام اور پولیس کا باہمی تعاون ضروری: آئی جی ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس بچوں کے ساتھ بد اخلاقی اور اغواء کے واقعات کی روک تھام اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پوری تندہی سے فرائض سر انجام دے رہی ہے اور اللہ کے فضل سے چونیاں کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پولیس نے50لاکھ تاوان کیلئے اغوا کئے گئے بچوں کی بحفاظت بازیابی کے علاوہ قتل کرکے پھینکے گئے بچے کو9گھنٹے کے بعد گنے کے کھیتوں سے بازیاب کر کے فوری طبی امداد پہنچا کر اسکی جان بچانے میں سرخرو ہوئی ہے جومجھ سمیت پوری فورس کیلئے نہایت اطمینان اور تمانت کا باعث ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والے جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کے علاوہ والدین، اساتذہ، علمائے اکرام اورسول سوسائٹی کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مغوی بچوں کے والدین کو ان کے لخت جگروں کی بحفاظت بازیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے کو جرائم و سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے عوام اور پولیس کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پولیس ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرتے رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آئے بچوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بتایا جن کے معصوم بچوں کو پولیس ٹیموں نے سفاک اغوا کاروں کے چنگل سے نجات دلوا کر انکے حوالے کیا تھا۔بچوں کے والدین اور عزیزو اقارب نے پنجاب پولیس بالخصوص ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور انکے سرکل افسران واہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے بچوں کی بازیابی کیلئے جس طرح بھرپور محنت، جذبے اور فرض شناسی سے دن رات کام کیا اس نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...