شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے شہید کانسٹیبل عبدالرشید کی31ویں برسی کے موقع پر کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان شہید کی بہادری اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتاہے۔ اشفاق خان نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری اور ان کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ 11اکتوبر1988?ء کو رات کے وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ساتھیوں کے ہمراہ گشت پرکر رہے تھے کہ جرائم پیشہ افراد دکاندار کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرنا شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں عبدالرشید موقع پر شہید ہو گئے تھے۔مزید براں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران تھانوں میں آنے والے ہر سائل کو وی وی آئی پی سمجھیں اور اْن سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔امن وامان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کاتحفظ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید : علاقائی


loading...