جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

    جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جس کے تحت پولیس افسر اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔

جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔عبادت گاہوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکار ا?خری نمازی کی موجودگی تک الرٹ رہے۔ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرشہر بھر میں امن و امان کا قیام اورعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سرچ ا?پریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی ا?ر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ ا?پریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ ا?پریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...