مناواں میں اسلحہ سرعام لے کر گھومنے والے 4 افراد گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)تھانہ مناواں پولیس نے ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں کی مناواں کے علاقے ہانڈو گجراں میں اسلحے کے ساتھ گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ایس ایچ او مناواں منیر احمد نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے امتیاز حسین، محمد ذاکر، وقار احمد اور اعجاز احمد کو چھاپہ مارکر چند گھنٹوں کے اندر پکڑ لیا۔ ملزموں کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، ریپیٹر اور دو عدد 223 بور رائفلیں برآمد کرلی گئیں۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی کو شاباش دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔