تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 413 گرفتار

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 413 گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 413منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس سٹیشنز میں 401مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن نے96، کینٹ 87، سول لائن30، صدر104، اقبال ٹاؤن43جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے53منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 117کلوگرام سے زائد چرس،572 گرام ہیروئن، 62.5گرام آئس،1240نشہ آور کیپسول، 580 گرام افیون،09کلوگرام سے زائد بھنگ اور2916لیٹر شراب برآمدکی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...