کوسٹ گارڈزکی کارروائی کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد 

کوسٹ گارڈزکی کارروائی کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزنے دوکارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چرس، افیون برآمداور چھالیہ کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآ مدکرکے2افراد کو گرفتار کر لیاہے جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی۔پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور 2اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کوبے حد سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار  ادا کر تی رہے گی۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...