تحریک انصاف سندھی کی قیادت کیخلاف جاری کشیدگی تھم نہ سکی 

تحریک انصاف سندھی کی قیادت کیخلاف جاری کشیدگی تھم نہ سکی 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف سندھ کی قیادت کیخلاف جاری کشیدگی تھم نہ سکی، سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر غورشروع کردیاگیاہے،نئے اپوزیشن لیڈرمیں خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور شہزاد قریشی کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنمااورسندھ اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی سے بیشتر ارکان کے اختلافات کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ ارکان کے مطابق  فردوس شیم اپنی ذات میں اسکول پرنسپل ہیں، ارکان سے بچوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ فردوس شیم کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ایک منٹ کی تاخیر برداشت نہیں، بات بات پر ڈانٹا جاتا ہے اور تذلیل کی جاتی ہے۔ بیشتر اراکین اسمبلی ان کی تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ اکثر اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ سے بھی نالاں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سندھ قیادت کیساتھ کشیدگی کی وجہ سے خبریں ہیں کہ سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے ناموں کی بازگشت شروع ہو چکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...