آئی جی نے بہادر شہری کا پروگرام شروع کیا ہے،غلام نبی میمن

  آئی جی نے بہادر شہری کا پروگرام شروع کیا ہے،غلام نبی میمن

کراچی(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی چیف غلام نبی میمن نے کہاہے کہ آئی جی صاحب نے بہادر شہری کا پروگرام شروع کیا ہے، کوئی شہری مدد کرتا ہے تو اسے انعامات اور شیلڈ دیتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے، پولیس ہمیشہ مدد کرنے والے کو خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ آئی جی صاحب نے بہادر شہری کا پروگرام بھی شروع کیا ہے، کوئی شہری مدد کرتا ہے تو ہم اسے انعامات اور شیلڈ دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کوئی پولیس اہلکار ذاتی طورپر کسی کو ہراساں کرے۔انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو ہراساں کرنے میں ادارے کا تعلق نہیں ہوتا، کسی اہلکار کا اقدام کرائم کے زمرے میں آتا ہے تو کیس، جیل بھیجتے ہیں۔ محکمہ پولیس کے کام کو سراہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں مگر ادارہ بدنام نہیں ہوناچاہیئے، کسی کے ذاتی فعل کو ادارے سے جوڑنا درست نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...