شاہ لطیف بھٹائی کے عرس پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر پیر 14 اکتوبرکوکراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرتعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بشمول جامعہ کراچی بند رہیں گے۔