وفاق سندھ کا پانی چوری کرکے پنجاب کودے رہا ہے،اسماعیل راہو

وفاق سندھ کا پانی چوری کرکے پنجاب کودے رہا ہے،اسماعیل راہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ارسا میں وفاق کا نمائندہ سندھ سے مقرر نہ کرنے پر وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہونے کہا ہے کہ ارسا میں وفاق کی طرف سے نامزد نمائندے کا تعلق سندھ سے ہوتا ہے۔فیصل واوڈا نے بیان دیکر نااہلی کااظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی سندھ کو کمزور کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔کیاسندھ کے حصے کا پانی چوری کرنے کی منصوبہ بندی ہے؟دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کو پانی کم دیا جا رہاہے۔اسماعیل راہو نے کہاکہ وفاق سندھ کا پانی چوری کرکے پنجاب کودے رہا ہے۔فیصل واوڈا سندھ سے منتخب ہونے کے باوجودسندھ کے خلاف متعصب رویہ رکھتے ہیں۔فیصل واوڈا بتائیں کہ سندھ کے ساتھ ان کی کیا دشمنی ہے؟وزیراعظم فیصل واوڈا کی احمقانہ حرکتوں پر ان سے جواب طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کی جانب سے سندھ کے خلاف بات کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔نیازی حکومت انتخابات میں صوبے سے مسترد ہونے کا انتقام سندھ کے عوام سے لے رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...