اے این ایف کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار،منشیات برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان کو گرفتار کرکے نشہ آور ادویات،منشیات اور گاڑی برآمد کرلی ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا سے 2ملزمان وحید عالم ولد محبوب عالم اور محمد موسیٰ ولد محمد اسرائیل کو گرفتار کرکے ہزاروں کی مقدار میں ڈائزاپام اور زولپیڈم گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مہران ٹاؤن کورنگی میں واقع گودام پر چھاپہ مارکر ایک شخص تفسیر حسین ولد محمد حسین کو گرفتار ڈائزاپام ٹیبلٹس اور ہنڈا سوک کار قبضے میں لے کر مقدمے کا اندراج کرلیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اے این ایف پولیس اسٹیشن گلشن اقبال نے کابلی بازار ناظم آباد نمبر ایک میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ابراہیم ولد خیال خان اور امام غلام ولد فقیر علی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 446گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ادھر اے این ایف پولیس اسٹیشن کورنگی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر مشکوک پارسل کو روک کر اس میں سے 35گرام ہیروئن برآمد کرلی جو شاہد محمود نامی شخص نے لندن میں زاہد نامی شخص کو بھجوانی تھی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہ