قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی

قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈکیتی مزاحمت پرقتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ڈکیتی مذاحمت پرقتل کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم عبدالسلام اور جاوید کو 11 سال بعد بری کردیا۔ پولیس کے مطابق سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں عبد السلام اور جاوید کو سزا موت سنائی تھی۔ عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں دونوں کو دس دس سال سزا بھی سنائی تھی۔ ملزمان نے 2007 میں سعید آباد کے علاقے میں ڈکیتی مذاحمت پر بالاچ خان کو قتل کردیا تھا۔ مقتول کے ورثہ نے دونوں ملزمان کو معاف کردیا۔ فریقین کے در میان صلح نامے کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...