چین کی طرف سے عطیہ کی گئی موبائلزاور آلات سندھ پولیس کے حوالے

چین کی طرف سے عطیہ کی گئی موبائلزاور آلات سندھ پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کو عطیہ کی جانیوالی موبائلزودیگر سامان/آلات کی تقسیم کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس میں تین رُکنی چائینیز وفد نے نائب قونصلیٹ جنرل چائنا کی سربراہی میں شرکت کی اورحکومت چائنا کی طرف سے سندھ پولیس کے لیئے 50 واکی ٹاکی سیٹس،03 عدد موبائلز،15 پرنٹرز،02کمپیوٹرز،01 فوٹوکاپی مشین اور ایک عدد مانیٹرنگ آلے کا سیٹ بطورعطیہ دیئے۔ ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ناصرآفتاب نے چائینیز وفد کا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد پر شکریہ ادا کیا اورسندھ پولیس کی استعدادی صلاحیتوں ودیگر انتظامی امورمیں حکومت چائنا کے مضبوط تعلقات اورتعاون کو سراہا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب میں ناصرآفتاب نے کہاکہ عوام کے جان ومال تحفظ اورامن کے استحکام جیسے اقدامات میں سندھ پولیس انتہائی پرعزم اورہمہ وقت تیار و مستعد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چائنا کا سندھ پولیس کے ساتھ جاری تعاون اور جملہ امورکو تقویت دینے جیسے اقدامات لائق ستائش و تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے قوی اُمید ہے کہ حکومت چائنا سندھ پولیس کیساتھ تعاون کے سلسلے کو ناصرف پائیداربنائیگی بلکہ لاجسٹکس سپورٹ و دیگر ضروری امور جیسے اقدامات کو بھی مزید بہتر اورمثالی بنائیگی۔ بعداذاں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی رہنماہدایات کی روشنی میں حکومت چائنا کیجانب سے عطیہ کیئے گئے مذکورہ سامان/آلات میں سے دوموبائل وینز فارن سیکیورٹی سیل جبکہ بقیہ دیگر سامان/آلات ایس ایس یوکے ڈسپوزل پردیئے گئے۔