GITEX نمائش میں پاکستانی کاروباری افراد کی غیر معمولی ستائش

GITEX نمائش میں پاکستانی کاروباری افراد کی غیر معمولی ستائش

کراچی(پ ر) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے، اس خطّے کے وسیع ترین ٹیکنالوجی اجلاس - GITEX کی 39 ویں سالانہ نمائش میں، پاکستانی کاروباری افراد کو غیر معمولی ستائش حاصل ہوئی۔ تقریباً 140 ممالک سے آئے ہوئے، ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری ادارے اس نمائش میں شریک ہوئے۔ میگنس (Magnus) کمیونی کیشنز نے اپنے اشتراکی ادارے - میگنس ٹیکنالوجیز کے ہمراہ، 7 پاکستانی اسٹارٹ اپ کاروباروں کو پلیٹ فارم کی سہولیات فراہم کیں۔ان اسٹارٹ اپس نے GITEX کے دوران ؛ تعمیرات، طبّی سہولیات اور روبوٹکس کے شعبوں میں اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ میگنس کمیونی کیشنز کے شریک بانی - اشرف کلیم نے ایک ہفتے پر محیط اس اجلاس کے اختتام پر کہا کہ؛ ہمیں بے حد فخر ہے کہ، ہم نے اس عالمی شہرت کی حامل نمائش GITEX میں پاکستان کے نمایاں اداروں کی بھر پور نمائندگی کی، اور ہمیں ہر اعتبار سے اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ؛ In5 کے ساتھ ہمارے حالیہ اشتراک اور دبئی انٹرنیٹ سٹی کی معاونت نے ہماری اس کامیابی میں اہم ترین کردار ادا کیاہے۔ میگنس کمیونی کیشنز کے شریک بانی - زین موسیٰ نے کہا کہ؛ اس نمائش میں شرکت کر تے ہوئے ہمیں کچھ اندیشوں کا سامنا تھا، مگر ہمیں بے حد خوشی ہے کہ، آخر میں ہماری ان کاوشوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں جدید کاروباری تصورات تخلیق کرنے کی لا محدود صلاحیتیں موجود ہیں۔ یہاں صارفین کے جن مسائل کا حل تلاش کیا گیا ہے، اس سے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کو فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ ہمیں غیر معمولی صلاحیت کے حامل اسٹارٹ اپس کے لئے دوگنی معاونت فراہم کرنی چاہیئے، تاکہ GITEX جیسی بین الاقوامی نمائش میں انہیں جو نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ، ہر عالمی اجلاس میں حاصل ہوتی رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...