روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح ہے، علی سلمان صدیق

روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح ہے، علی سلمان صدیق

لاہور (جنرل رپورٹر)ٹیوٹا اور لمز میں ایم۔ او۔ یو پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ ٹیوٹا کے طلباء کی فنی اور ووکیشنل تربیت میں بہتری کے لیے لمز اپنا کردار ادا کرے گا ٹیوٹا کی طرف سے چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق جبکہ لمز کی طرف سے طاہر رضا شاہ اندرابی نے دستخط کیے۔ تقریب میں ڈاکڑ مہرین نون اور سی او او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہمارے طلباء کے روزگار کے حصول کی ضمانت ہو گی۔ ملک کی انڈسٹری کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ہمیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی طلب کو ان کے معیار کے مطابق پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا لمز کے ساتھ ایم او یو ہمیں اپنے طلباء کو مطلوبہ معیار رتک پہچانے میں مدد گار رہے گا۔ چئیر پرسن نے مزید کہا کہ جب میں نے 2 ماہ قبل ٹیوٹا کا چارج سنبھالا تو صرف تربیت پانے والے طلباء کی تعداد پر زور دیا جا رہا تھا ان کے حصول ِ روز گار کے لیے موثر میکانیزم نہیں تھا۔ ہم نے اپنے نئے ویژن کے تحت روزگار کی فراہمی کو اپنی بنیادی ترجیح بنایا ہے۔ چئیر پرسن نے لمز کے طلباء کو ٹیوٹا کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے جواب دیے۔

مزید : کامرس


loading...