وویمن چیمبر آف کامرس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے اجلاس

وویمن چیمبر آف کامرس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے اجلاس

لاہور(پ ر) مقامی ہوٹل میں چیمبر آف کامرس ویمن کی صدر فائزہ امجد اور اوورسیز فاؤنڈیشن پنجاب بورڈ ممبر، ایڈوائزری کونسل کی ممبر فرحت شاہد رسال اور ٹیم نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں خواتین کو بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی دی گئی اور پنک ڈے کی مناسبت سے خواتین میں کینسر سے بڑھتے ہوئے رجحان بارے معلومات فراہم کی گئی۔اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام خواتین اپنے اپنے علاقہ جات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں میٹنگ منعقد کریں گی جس میں خصوصاً غریب خواتین کو اکٹھا کر کے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی دی جائیگی تاکہ بیماری کی صورت میں فوری طور پر رابطہ کریں اور کینسر کی بروقت روک تھام کی جا سکے۔

مزید : کامرس


loading...