منی مائنرنے 11اکتوبر سے 17نومبر تک شاپنگ فیسٹویل کا اعلان کردیا

منی مائنرنے 11اکتوبر سے 17نومبر تک شاپنگ فیسٹویل کا اعلان کردیا

لاہور (پ ر)منی مائنرپاکستان کے مشہورزمانہ برانڈ، بچوں کے لیئے بہترین ملبوسات پر 11اکتوبر سے 17نومبر بچگانہ کپڑوں پر ایک زبردست فیسٹول کا اعلان کیا ہے۔جوکہ آج تک پاکستان میں کسی بھی برانڈکی طرف سے نہیں کیا گیا۔ بچوں کے ملبوسات خریدنے پر بے شمار تحائف کا اعلان کیا کیا ہے۔ جس میں پیرس میں ڈزنی لینڈ کا ٹکٹ، پلے سٹیشن، ایل ای ڈی ٹی وی، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ شامل ہیں۔ پہلا لکی ڈرا 29اکتوبر کو اور دوسرا 20نومبر کو ہوگا،اس موقع پر (منی مائنر)Mini Minorکے چیف آپریٹنگ آفیسر رضا رحمان کا کہناتھا کہ ہمارا برانڈ پاکستان میں بچگانہ ملبوسات میں سب سے بڑابرانڈ ہے اور ہم پچھلے 20سال سے بچوں میں فیشن ملبوسات کے رجحان کو متعارف کروارہے ہیں۔اس سال ونٹر شاپنگ فیسٹول کے مقابلے میں ایک نیا اقدام سامنے لائے ہیں۔یہ سال کا سب سے بڑا شاپنگ فیسٹول ہوگا۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ بہت سارے انعامات اور تحائف کے ساتھ ہم ایسے مزید آنے والے سالوں میں بھی جاری رکھیں گے۔

مزید : کامرس


loading...