زرعی شعبہ کو 1.25کھرب روپے کے قرضے جاری

    زرعی شعبہ کو 1.25کھرب روپے کے قرضے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)  زرعی شعبہ کوگزشتہ مالی سال کے دوران 1.25 کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ فیڈرل کمیٹی آن ایگری کلچرکے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران زرعی شعبہ کے لئے قرضوں کا ہدف 1.174 کھرب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس دوران ہدف سے زائد 1.25 کھرب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دوران سال 4.012 ملین کاشتکاروں کو زرعی قرضے جاری کئے گئے اور کمرشل‘ خصوصی‘ مائیکرو فنانس اور اسلامی بینکوں سمیت 50 سے زیادہ اداروں کی جانب سے زرعی شعبہ کو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -