افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے پرتحفظات دور کئے جائیں، کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن

       افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے پرتحفظات دور کئے جائیں، کسٹمز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA) کے صدر ضیاء  الحق سرحدی نے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈایگریمنٹ (APTTA)کے نئے معاہد ے پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کئے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے افغان حکام کو طورخم بارڈرپر سہولیات نہ ہونے اور عملہ کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک بزنس کمیونٹی،ایکسپورٹرز، امپورٹرز،کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ ایک اخباری بیان میں ضیاء  الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(SCCI)کے سابق سینئر نائب صدربھی ہیں نے کہا کہ گذشتہ دنوں پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعال ودیگر حکام سے افغان قونصلیٹ پشاور میں ملاقات کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی راہ میں حائل رکاوٹوں، آئے روز خوڑ میدان میں خالی کنٹینرز وٹرکوں کا کھڑا رہنا، 24گھنٹے پاکستان طورخم بارڈرزکو کھلا رکھنے کے علاوہ دیگر پاک افغان باہمی تجارت کے راہ میں مشکلات کا تفصیلی ذکر کیا۔ افغان سفیر نے اس معاہدے میں دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور یقین دہانی کرائی کہ افغان حکومت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت حکومت پاکستان سے بھی اعلیٰ سطحی بات چیت کی جائے گی۔ ضیاء الحق سرحدی جو کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کے ڈپٹی کنوینئر پاکستان ریلوے اور ممبر ایڈوائزری کمیٹی ریلوے بورڈ بھی ہیں نے مزیدکہا کہ افغانستان کی بڑی درآمدی منڈی اور وسط ایشیائی ریاستوں کی تیزی سے ترقی کرتی منڈیوں سے بھرپور استفادہ کیلئے ایک جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور تجارتی معاہدوں کے مسائل سے افغانستان کو ہونیوالی ملکی برآمدات کم ہو رہی ہیں۔اور افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (APTTA) 2010 کا معاہدہ جوکہ ایک دباؤ کے تحت ہوا تھا وہ اب بری طرح سبوتاڑ ہوچکا ہے۔

مزید :

کامرس -