جننگ فیکٹریز میں کپاس کی 2.93 ملین گانٹھیں موصول

  جننگ فیکٹریز میں کپاس کی 2.93 ملین گانٹھیں موصول

اسلام آباد (اے پی پی) یکم اکتوبر تک جننگ فیکٹریز میں کپاس کی2.93 ملین گانٹھیں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کاٹن جنررز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی پندرہ روزہ رپورٹ کے مطابق جننگ انڈسٹریز کو وصول ہونے والی کپاس کی مجموعی گانٹھوں میں سے 2.47 ملین گانٹھیں جننگ کے عمل سے گذر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر 2019ء تک پنجاب سے 1.16 ملین جبکہ سندھ سے 1.7 ملین بیلز انڈسٹری کو موصول ہوئی ہیں۔اور کپاس کی  2ملین بیلز فروخت کی گئی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...