ایس ایم ایز کو 3ملین روپے کے قرضے دینگے، فرسٹ ویمن بینک

ایس ایم ایز کو 3ملین روپے کے قرضے دینگے، فرسٹ ویمن بینک

لاہور(لیڈی رپورٹر) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبہ (ایس ایم ای) کی ترقی فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل) کی اولین ترجیح ہے۔ ایف ڈبلیو بی ایل کی قائم مقام صدر اور سی ای او نوشابہ شہزاد نے کہا ہے کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کرکے کسی بھی ادارے کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے چارج سنبھالنے سے قبل بینک کو 200 ملین روپے سے زائد  خسارہ کا سامنا تھا جو ستمبر 2019ء کے اختتام پر 160 ملین روپے کے قبل از ٹیکس منافع میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اس حوالے سے ایس ایم ایز کو 2 تا 3 ملین روپے کے قرضے جاری کئے جارہے ہیں۔ سی ای او نے کہا کہ ماضی میں بینک پر سیاسی دباؤ کے باعث بینک کے 10 ارب روپے کے قرضوں میں سے 2 ارب روپے کے قرضے  نان پرفارمنگ تھے جس میں کمی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور بینک نے پالیسی مرتب کی ہے کہ بغیر کسی دباؤ کے ایس ایم ایز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی قرضے جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید : کامرس


loading...