دبئی‘39 ویں گائی ٹیکس نمائش میں پاکستانی پراڈیکٹس کی مقبولیت میں اضافہ

    دبئی‘39 ویں گائی ٹیکس نمائش میں پاکستانی پراڈیکٹس کی مقبولیت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ۸ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے، اس خطّے کے وسیع ترین ٹیکنالوجی اجلاس - GITEX کی 39 ویں سالانہ نمائش میں، پاکستانی کاروباری افراد کو غیر معمولی ستائش حاصل ہوئی۔ تقریباً 140 ممالک سے آئے ہوئے، ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری ادارے اس نمائش میں شریک ہوئے۔ میگنس (Magnus) کمیونی کیشنز نے اپنے اشتراکی ادارے - میگنس ٹیکنالوجیز کے ہمراہ، 7 پاکستانی اسٹارٹ اپ کاروباروں کو پلیٹ فارم کی سہولیات فراہم کیں۔ان سٹارٹ اپس نے GITEX کے دوران ؛ تعمیرات، طبّی سہولیات اور روبوٹکس کے شعبوں میں اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ میگنس کمیونی کیشنز کے شریک بانی - اشرف کلیم نے ایک ہفتے پر محیط اس اجلاس کے اختتام پر کہا کہ ہمیں بے حد فخر ہے کہ، ہم نے اس عالمی شہرت کی حامل نمائش GITEX میں پاکستان کے نمایاں اداروں کی بھر پور نمائندگی کی، اور ہمیں ہر اعتبار سے اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ؛ In5 کے ساتھ ہمارے حالیہ اشتراک اور دبئی انٹرنیٹ سٹی کی معاونت نے ہماری اس کامیابی میں اہم ترین کردار ادا کیاہے۔ میگنس کمیونی کیشنز کے شریک بانی - زین موسیٰ نے کہا کہ؛ اس نمائش میں شرکت کر تے ہوئے ہمیں کچھ اندیشوں کا سامنا تھا، مگر ہمیں بے حد خوشی ہے۔
کہ، آخر میں ہماری ان کاوشوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں جدید کاروباری تصورات تخلیق کرنے کی لا محدود صلاحیتیں موجود ہیں۔ یہاں صارفین کے جن مسائل کا حل تلاش کیا گیا ہے، اس سے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کو فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ ہمیں غیر معمولی صلاحیت کے حامل اسٹارٹ اپس کے لئے دوگنی معاونت فراہم کرنی چاہیئے، تاکہ GITEX جیسی بین الاقوامی نمائش میں انہیں جو نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ، ہر عالمی اجلاس میں حاصل ہوتی رہے۔GITEX کی اہم سرگرمیوں میں بھرپور مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اپ کاروباروں میں؛ " ونڈر ٹری" اور "آزاد ہیلتھ " نامی ادارے بھی شامل تھے، جنہوں نے دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں قائم ہونے والے، دبئی انٹرنیٹ سٹی کے پویلین میں موجود ، گوگل اور مائکرو سافٹ جیسے عالمی اداروں کے شانہ بشانہ، اپنی کاروباری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اسٹارٹ اپ - "ٹیک ٹری" نے بھی GITEX کے فیوچر اسٹار ز اداروں کے درمیان اپنی جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔ ان کے علاوہ، "ٹو ڈاٹس ڈیزائن اسٹوڈیو"، " سوشل چیمپ"، " پریسیشن برڈ" اور "موڈیولس ٹیک " نامی پاکستانی اسٹارٹ اپس نے بھی اس نمائش میں شریک ہو کر، دیگر اداروں سے اشتراک اور اپنی سہولیات کی فروخت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید :

کامرس -