پی ٹی سی ایل نے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

  پی ٹی سی ایل نے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ اکتوبر میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لیے ایک ماہ پر محیط مہم کا آغاز کردیا۔دیگر اقدامات کے علاوہ پی ٹی سی ایل کا ورچؤل کلَب برائے خواتین ایمپلائیز ’دی پِنک کلَب‘ اپنے عملے کو بریسٹ کینسر سے منسلک مفروضات کے ساتھ ساتھ ذاتی جانچ کے ذریعے ابتدائی مراحل میں تشخیص کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے لیے ایک جامع ڈیجیٹل مہم چلا رہا ہے۔اس ڈیجیٹل مہم کا ایک اہم حصّہ تمام ایمپلائیز کے لیے منعقدہ پینل ڈسکشن تھا جس میں کمپنی کی سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصمہ محفوظ شریک ہوئیں۔ اس ڈسکشن کا مقصد پی ٹی سی ایل ایمپلائیز کے خدشات اور سوالات کا جواب دینا تھا۔ سیشن میں چھاتی کے سرطان کے سدِ باب کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلی اور مدد فراہم کرنے کیلئے گفتگو بھی ہوئی۔اس موقع پرسیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل،نے کہا، ”ہم سماجی اعتبار سے ایک ذمہ دار کمپنی ہیں اور اپنے ایمپلائیز کی صحت و فلاح کو مطلوبہ اہمیت دیتے ہیں۔ اگرچہ چھاتی کے سرطان کو عام طور پر خواتین سے منسلک کیا جاتا رہا ہے لیکن ہم مردوں میں بھی آگاہی پیدا کر رہے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کا خیال رکھے اور اُنہیں آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ابتدائی مراحل میں تشخیص کے لیے آگاہی ضروری ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سیشن ہمارے ایمپلائیز اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے ایک صحت مند زندگی گزارنے میں معاون ثابت ہونگے۔

“پی ٹی سی ایل شمولیت اور تنو ّع کو فروغ دینے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ ادارہ ایک صحت مند ماحول قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو اس کے ایمپلائیز کی ذہنی و جسمانی صحت و تندرستی کے لیے معاون ثابت ہو گا۔

مزید : کامرس


loading...