ممکنہ نجکاری‘ سرکاری ہسپتالوں میں احتجاجی مظاہرے‘ ہڑتالی ڈاکٹرز کو انتظامیہ کی وارننگ

ممکنہ نجکاری‘ سرکاری ہسپتالوں میں احتجاجی مظاہرے‘ ہڑتالی ڈاکٹرز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ بہاولپور (وقائع نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ا نشتر ہسپتال میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔، علاج معالجہ کی سہولت نہ ملنے پر مریض پریشان ہیں۔جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ہڑتالی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ڈاکٹر کو نوٹسز جاری کر نے کی ہدایات کر دی ہے۔بتایا جارہا ہے نشتر ہسپتال میں مسیحا ایک بار پھر اسپتال چھوڑ کر احتجاج کر رہے ہیں۔اسی حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے نشتر ہسپتال میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا،گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاجی مظاہرین نے ایم ایس آفس،آوٹ ڈور وارڈ کے باہر احتجاج کیا اور۔ایم ٹی آئی آیکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ نشتر ہسپتال میں ہڑتال پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا آؤٹ ڈور وارڈ پہنچے اور سنیر ڈاکٹر کو مریضوں کے علاج معالجے کی ہدایت کی انکا کہنا تھا کے ہڑتالی ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری ہوں گے گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ایم ٹٰی آئی ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش کی گئی تو اسپتالوں میں ان ڈور سروسز بھی معطل کر دی جائیں گی۔واضح رہے شنتر سپتال احتجاج میں وائی ڈی اے،پی ایم اے اور پیرامیڈیکس تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوئے ہیں نشتر ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے معاملہپروائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے کہا ہے کہ جس ڈاکٹر،پیرامیڈیکس نے ڈیوٹی نہیں دی اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی،دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے آج بھی نشتر ہسپتال میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چلڈرن کمپلیکس میں بھی دیگر سرکاری ہسپتالوں کی طرح ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف اہتجاج ہوا اور شعبہ آوٹ ڈور ایمرجنسی۔شعبہ کارڈک۔میڈیکل و دیگر زبردستی بند کروائے گئے۔جس سے دور دراز سے آنے والے مریض بچوں کو ان ڈور اور آوٹ ڈور شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے حکومتی ہیلتھ پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور واک کی۔مزید برآں ایم ایس چلڈرن ڈاکٹر مظہرالخالق نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں شعبہ آوٹ ڈور و دیگر شعبہ کھلے ہیں اور سینئر ڈاکٹرز نے مریض بچوں کو چیک کیا ہے۔جبکہ ایم ٹی آ ئی ایکٹ کیخلاف بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا گرینڈہیلتھ الائنس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ میں تمام ڈاکٹروں نے شرکت کی احتجاجی ڈاکٹروں نے ہسپتال کاشعبہ آؤٹ ڈور بندکردیاجس سے مریضوں کوشدید پریشانی کاسامناکرناپڑا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرسجاد دستی نے مظاہرے کی قیادت کی جبکہ پی ایم اے کے صدرڈاکٹرمنیرصدیقی بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔