نیشنل بینک ملک وقوم کی بھرپور خدمت کررہا ہے‘ شیخ فضل الٰہی

  نیشنل بینک ملک وقوم کی بھرپور خدمت کررہا ہے‘ شیخ فضل الٰہی

ملتان (نیوز رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے چار روزہ سرٹیفائیڈ ٹو بارو تربیتی سیمینار کا آغاز ہو گیا اس سلسلہ میں نیشنل بنک حسین آگاہی برانچ میں سٹاف کالج نیشنل بنک نے چار روزہ سیمینار منعقد کیا۔سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے صدر(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ایوان شیخ فضل الہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروبار کے لیے بنکوں سے قرضہ جات کے حصول کو آسان بنانے کے لیے آج کا تربیتی سیمینار اہم کردار ادا کرے گا اس پروگرام میں شامل ایس ایم ایز کو سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے جس سے وہ بنک فنانسنگ کے حقدار ہوں گے بلکہ ان کو قرض کے لیے درکار فائل تیار کرنے کی مکمل تربیت اور آگہی بھی حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک آف پاکستان بطور قومی بنک ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ اور ایس ایم ای سیکٹرکی بہتری کے لیے نیشنل بنک کارپوریٹ بنکنگ کی طرف کی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں چیف منیجر اسٹیٹ بنک سرفراز احمد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بنک نے ایس ایم ای سیکٹر کے لیے قرضہ اسکیمیں دی ہیں جو کمرشل بنکس کے ذریعے ایس ایم ای سیکٹر لے سکتا ہے جن پر سالانہ 6فیصد تک ریٹ لاگو ہے آج کی اس تربیتی اور معلوماتی سیشن سے ایس ایم ای سیکٹر بھرپور فائدہ اٹھائے اور اپنے کاروبار کو بہتر اور مزید آگے بڑھا کر معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے فاروق حسن ایگزیکٹو نائب صدر نیشنل بنک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بنک کے پاس ہر سیکٹرمیں کام کرنے والے ایس ایم ایز کے لیے کاروباری اسکیمیں موجود ہیں اور نیشنل بنک نے مین برانچ کے علاوہ ریجنل آفس کی سطح پرsmesہیلپ ڈیسک قائم کئے ہیں سیمینار میں ریجنل ہیڈ سینیئر نائب صدر نیشنل بنک ناصر عباس،ڈائریکٹر سٹاف کالج سلطان محمود،نائب صدر نیشنل بنک زاہد محبوب،یجنل ہیڈ اسلامک بنکنگ رحمن نزیر،کامران ترین،محمدمغیث،چیئرپرسن وومن انٹر پرینورز سب کمیٹی ایوان سیدہ ثروت زہرہ،ایکٹنگ سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق بھی موجود تھے جبکہ سمیڈا،اسٹیٹ بنک،ایس ای سی پی اور دیگر اداروں سے نمائندگان نے سہولت کار کے فرائض سرانجام دئیے۔

فضل الٰہی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...