ملتان: چادر والی سرکار ؒ کا 34 واں سالانہ عرس آج سے شروع
ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی آستانہ عالیہ چادر والی سرکار کے زیراہتمام پیر سید ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکارؒ کا34واں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج بروز ہفتہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
صبح دس بجے مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ المعروف ثانی سرکار غسل دے کر کریں گے بعد نماز عصر مزار پر چادر پوشی کی جائے گی اسی روز ز بعدنمازعشاء دربار کے سامنے حسن پروانہ روڈ پر محفل نعت و محفل سماع ہوگی جس میں ملک بھر سے آئے نعت خوانان وقوال شرکت کریں گے عرس کے دوسرے روز دربار پر 12 بجے دن چادر والی سرکار کانفرنس منعقدہوگی جس میں ملک بھر سے علماء کرام خطاب کریں گے صدارت مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمد شاہ شاہ المعروف ثانی سرکار کریں گے اسی روز ز پانچ بجے شام اختتامی دعا کی جائے گی عرس میں ملک کے دور دراز شہروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مریدین شرکت کریں گے۔
عرس