تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سے اینستھیزیا ڈاکٹر غائب‘ مریضوں کی زندگی کو خطرہ

  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سے اینستھیزیا ڈاکٹر غائب‘ مریضوں کی زندگی ...

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو اینستھیزیا ڈاکٹر سے محروم ہے،تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

تحصیل کوٹ ادو کیلئیبنائے گئے ہسپتال محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت سے انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ماہانہ 3سو آپریشن کرنے والا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال3 ماہ سے اینستھیزیا کے ڈاکٹر سے محروم ہے, روزانہ درجنوں مریضوں کا بغیر ڈاکٹر آپریشن کرکے انسانی جانیں داو پر لگا دی گئی ہیں جبکہ عرصہ3 ماہ سے بغیر اینستھیزیا ڈاکٹر کے آپریشن جاری ہیں، جہاں انسانی جانوں سے کھیلا جانے لگا، اس بار ے مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا آپریشن سے پہلے ڈاکٹر کے نہ ہونے بارے آگاہ کرکے صاف کاغذ پر دستخط کرالیے جاتے ہیں کے جانی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے،جبکہ 3 ماہ سے اینستھیزیا کی آسامی خالی کسی ڈاکٹر کو تعینات نہ کیا گیا،آپریشن کے دوران مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں نشتر لے جانے کا بول دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے متعدد بار محکمہ ہیلتھ کو اینستھیزیا کے ڈاکٹر کی تعیناتی بارے آگاہ کیا کوئی نوٹس نہ لیا گیا، مریضوں اور انکے لواحقین نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی آفیسران اور منتخب نمائندوں سے ڈاکٹر کو فوری تعینات کرانے کا مطالبہ کیا ہے،

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...