ڈینگی کیخلاف جنگ ‘ وہاڑی میں سیمینار ‘ جناح روڈ پر آگاہی واک

    ڈینگی کیخلاف جنگ ‘ وہاڑی میں سیمینار ‘ جناح روڈ پر آگاہی واک

ملتان ‘وہاڑی ‘ بہاولپور ‘رحیم یار خان ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ‘ بیورو رپورٹ ) ملتان میں ڈینگی کے وار جاری ہیں نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سولیشن وارڈ میں داخل تین مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔جسکی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔اور زیر علاج مریضوں کی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

تعداد مجموعی تعداد 25 ہو گئی۔ جبکہ نئے داخل ہونے والے 3 مریضوں کی ٹیسٹ رپودٹس آنا باقی ہیں۔واضح رہے نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں گزشتہ روز زیر علاج تین مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق اد?ر 6 مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جنکو دوسرے وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈینگی کا شکار 8 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔سیکر ٹری حکو مت پنجاب زکواة و عشر ڈیپارٹمنٹ عالمگیر خان نے کہا ہے کہ مشترکہ کاوشیں کر کے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے حکو مت کے ساتھ مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے کسی بھی مسئلے کو بروقت حل اور مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے انسداد ڈینگی کے حوالے سے وہاڑی ضلع میں بہترین اور بھر پور انداز سے کام کیا گیا یہی وجہ ہے کہ ضلع وہاڑی ڈینگی سے پاک ہے جس پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور متعلقہ تمام محکموں کے افسران اور ان کے ملازمین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار خورشید ہال گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول وہاڑی میں ڈینگی اور سموگ کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ای او سیکنڈری جاوید باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری معروف چوہدری، ڈی ای او ایلیمنٹری خواتین مصباح رفیق، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات راناصفدر، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکر ٹری زکواة و عشر ڈیپارٹمنٹ عالمگیر خان نے مزید کہا کہ اگر محنت، لگن اور جذبے سے کام کیاجائے تو کسی بھی مصیبت یا چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے جس طرح ضلع وہاڑی میں ڈینگی پر قابوپانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ، تعلیم ، ماحولیات اور دیگر ڈیپارٹمنٹس میں جذبے اور لگن سے کام کیا ہے اسی کی بدولت آج ضلع وہاڑی ڈینگی سے محفوظ ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں ڈینگی اور سموگ کے حوالے سے عوام میں مسلسل آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان مسائل پر قابو رہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے اگر ہم اپنے کمرے ،گھر ، گلی ، محلہ کو صاف رکھیں تو ہم بہت سی مشکلات اور مسائل سے بچ سکتے ہیں انہوں نے مز ید کہا کہ ڈینگی کے ساتھ ساتھ ہمیں سموگ کے حوالے سے بھی عوام میں آگاہی پیداکرنی ہے تاکہ سردیوں میں سموگ کی صورتحال سے بھی بچا جا سکے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ڈی ایچ کیو وہاڑی میں ڈینگی کے لائے جانے والے مریضوں کا تعلق دوسرے شہروں سے تھا جو وہاں ڈینگی میں مبتلا ہوئے اور پھر اپنے آبائی علاقوں کی طر ف آئے ۔ان تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور ان کا بروقت علاج کیا گیا اور وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں انہوں نے مز ید کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں محنت، اور قومی جذبے سے کام کر رہی ہیں اور ابھی تک وہاڑی میں ڈینگی کا کوئی لاروا نہیں ملا۔ جس کے پیچھے محکمہ صحت کے افسران ، ملازمین اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی خصو صی کاوشیں شامل ہیں ۔ جس وجہ سے ڈینگی مچھر پر قابو پایا گیا ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک نے کہا کہ ڈینگی سے آگاہی کے لئے منظم انداز سے کام جاری ہے گھر گھر جا کر ڈینگی کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ اپنے گھروں میں کہیں بھی پانی وغیر ہ کھڑا نہ ہونے دیں ، ائیر کولز سے پانی نکال دیں اور انہیں ڈھانپ کر رکھیں پانی کی لیکیج کو روکا جائے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ سیمینار کے اختتام پر سیکر ٹری زکواة وعشر عالمگیر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں جناح روڈ پر آگاہی واک کی گئی۔ اس موقع پر لوگوں میں ڈینگی اور سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ سیکر ٹری زکواة و عشر ڈیپارٹمنٹ عالمگیر خان اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیاکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاسیکر ٹری زکواة و عشر ڈیپارٹمنٹ عالمگیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ بھر پور طریقے سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں انسداد ڈینگی میں مقامی کمیونٹی کو بھی ساتھ شامل کیا جائے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ان کی ٹیم نے انسداد ڈینگی کیلئے بہترین کام کیا ہے ضلعی انتظامیہ کے بہترین اقدامات کی بدولت ضلع وہاڑی ڈینگی سے پاک ہے سیکرٹری زکواة و عشر نے مز ید کہا کہ عوام کو صفائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی جائے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دے کر ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے منظم اور مربوط انداز سے کام کر رہے ہیںانسداد ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے سرولنس جاری رکھے ہوئے ہیں قبر ستانوں ، فیکٹریوں کی بھی باقاعدگی سے سرولنس جاری ہے انہوں نے مز ید کہا کہ لاروے کے 3سو سیمپل لیبارٹری بھیجوائے گئے ان میںسے کوئی بھی ڈینگی کا نہیں نکلا۔عوام میں باقاعدگی سے ڈینگی سے آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخلے ہونے والے ڈینگی کے تمام مریض دوسرے شہروں سے آئے تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ انڈور اور آﺅ ٹ ڈور سرولنس ٹیموں کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے سکولوں میں بچوں کو ڈینگی اور صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے اس موقع پر اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، ڈی ایم او وقار اکبر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، سی او ایم سی وہاڑی حافظ خالد ارشاد، سی او ایم سی میلسی راﺅ نعیم خالد،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات رانا صفدر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ خانپور کی رہائشی26 سالہ اقراءزاہد، چک127/1L کا27سالہ پھول محمد، اقبال آباد کا30 سالہ اشفاق احمد، فتح پورکمال کا25سالہ دیوان اور راجن پور کلاں کارہائشی 46سالہ زاہد حسین کو ڈینگی کے شبہ مےں ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری روانہ کردئےے۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد177 ہوگئی گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں ڈینگی کے7 مریض لائے گئے نئے آنیوالے مریضوں کاتعلق اسلام آ باد اورراولپنڈی سے بتایاجاتاہے ہسپتال کے ڈینگی سنٹرمیں اسوقت 18 مریض زیرعلاج ہیں بہاولپورکی انتظامیہ ڈینگی کے حوالہ سے بروقت اقدامات کرنے میں کوشاں ہے انتظامیہ کی ہدایت پربی وی ہسپتال کے ڈینگی سنٹرمیں ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...