محکمہ انہار میں کرپشن ‘ چیف انجینئر کا افسروں کی رپورٹ تیار کرنے سے انکار
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورزون میں سابق چیف انجینئرانہاروقار حسین وڑائچ کی مبینہ اشیرباد کے باعث متعلقہ ایکسیز ساجد محمود، مہرمنظور حسین، محمددانش ، عارف حسین گجر، شوکت حیت ورک، شیخ محمداطہرکے ذریعے خزانہ کوڈیڑھ ارب روپے کانقصان پہنچایاتھاجس میں نہر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
6R/7R with Systemہاکڑہ کینال ڈویژن کے اسٹیمیٹ میں تبدیلی کرکے پکاورک کے کاغذات نکال کرکچہ ورک لیڈکی مٹی کا35 کرو ڑروپے کااضافی اسٹیمیٹ بناکرٹھیکیدار کو5 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی ایکسین شیخ محمداطہرکے ذریعے کردی اس کرپشن میں سب انجینئرز شبیرکاہلوں ، افضل ندیم چن، محمداحمد ایس ڈی او حافظ محمودملوث پائے گئے چیف انجینئرنے انہیں معطل کرکے پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی بجائے ایک خودساختہ کمیٹی بناکرمعاملہ رفع دفع کردیارحیم یارخان کینال ڈویژن کے دیگی سیکشن میں نہرکی کنکریٹ لائننگ کاغلط اسٹیمیٹ ایس ڈی اومحمدتنویر سب انجینئرمحمداشرف بنایااورپشاور کی خیبرگریس کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکیدار کوپرفارمینس سکیورٹی وصول کیے بغیر13 کروڑ روپے کی موبلائزیشن کے نام پرادائیگی کردی یہ ٹھیکہ ایک ارب30 کروڑ روپے کاتھاٹھیکیدار کام شروع کرنے سے قبل ہی فرار ہوگیا شہریوں کے انکشاف پرنیب نے سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباسی کوکاروائی کاحکم دیاتھا انہوںنے سابق چیف انجینئر اورٹھیکیدار کوگرفتار کرکے ساڑھے9 کروڑ روپے کاچیک وصول کرکے باقی رم اوراس کرپشن میں ملوث ایکسین ایس ڈی اوتنویراحمدسب انجینئر محمداشرف کوغلط اسٹیمیٹ بنانے اور13 کروڑ روپے کی غیرقانونی ادائیگی کرنے کے باوجود چھوڑ دیا اس کرپشن سیکنڈل میں ملوث دیگر افسران اورسب انجینئرز کی کروڑوں روپے کے غیرقانونی اثاثہ جات بارے نیب نے بذریعہ سیکرٹری انہارپنجاب چیف انجینئر بہاولپورعابد مسعود سے رپورٹ طلب کی تھی جس پرچیف انجینئرعابدمسعود نے کرپشن میں ملوث افسران بارے رپورٹ پیش کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ اورسیکرٹری انہارپنجاب کوتحریری جواب ارسال کردیاہے جس میں کہاہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اس لئے کسی قسم کی رپورٹ جاری کرکے کئی نئی مصبیت میں پھسنانہ چاہتے ہیں اس جواب سے میڈیاکے رابطہ کرنے پرچیف انجینئرعابد مسعود نے کہاکہ سابق چیف انجینئروقار حسین وڑائچ مجھ سے سینئرتھے اس لئے ان کیخلاف کسی قسم کی انکوائری نہ کرسکتاہوں۔
انہار کرپشن