محکمہ ریلوے ‘ قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں معطل ‘ متعلقہ افسروں کو نوٹس

  محکمہ ریلوے ‘ قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں معطل ‘ متعلقہ افسروں کو نوٹس

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے محکمہ ریلوئے میں قرعہ اندازی کے ذریعہ تقرریوں کو معطل کرکے میرٹ کے تحت کرنے کا حکم دیدیا۔محکمہ ریلوئے ملتان ڈویژن نے پوائنٹس مین کی 171 آسامیوں سمیت مختلف آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی جس میں ریلوئے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ملازمین کے بچوں کیلئے 20فیصد کوٹہ مختص کیا گیاتھا۔ریلوئے ملازمین کے بچوں کیلئے مختص کوٹہ میں درخواستوں کی وصولی کے بعد اہل امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کرلیے گئے لیکن بعدازاں محکمہ ریلوئے کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر نے کے خلاف شہری نعیم شریف نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ درخواست دائر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے درخواست کی سماعت کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ تقرریوں کے عمل کو معطل کرکے تمام عمل میرٹ کے ذریعے کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے سی پی او ریلوئے ہیڈکواٹر،جنرل منیجر سروسز لاہور،ڈی ایس ریلوئے ملتان سمیت متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کر نے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

ریلوے بھرتیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...