راجپوت بھٹی ایسوسی ایشن کی نشان حیدر و کشمیر کانفرنس کل ہو گی

  راجپوت بھٹی ایسوسی ایشن کی نشان حیدر و کشمیر کانفرنس کل ہو گی

لاہور(پ ر)راجپوت بھٹی ایسوسی ایشن کے تحت نشان حیدر و کشمیر کانفرنس الحمراء آرٹس کونسل ہال نمبر دو میں کل صبح 10بجے ہوگی گی جس کی صدارت چیئرمین راجپوت بھٹی ایسوسی ایشن پاکستان جہانگیر اے جھوجھہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کریں گے مہمانوں میں سابق ایم این اے میاں محمد شاہد بھٹی، اے آئی جی ریٹائرڈعرفان محمود،بریگیڈئیر ریٹائرڈ حافظ فرید احمد ستارہ امتیاز ملٹری، میجر ریٹائرڈ عمران رشید،ڈپٹی انسپکٹر جنر ل پولیس،پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب ریٹائرڈ رانا شمشاد حسین خان،کمشنر انکم ٹیکس ساہیوال محمد شعبان بھٹی، ڈاکٹر محمد ارشد رانا، ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کھرل عبدالغفور بھٹی،نورمحمد بھٹی اور دیگر شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے شہداء کی فیملیز بھی شرکت کریں گی،وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ملک بھر سے سینکڑوں مندوبین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔۔ کانفرنس کے دوران ایوارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے جبکہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کو اسناد بھی دی جائیں گی۔

کانفرنس

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...