کارروائی کا خدشہ‘ موت کے سوداگر کی شہری کیخلاف درخواست‘ پولیس پر سازباز کا الزام
ملتان (وقائع نگار)) پیر کالونی نمبر تین میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کامکرنے والے موت کے سوداگر نے شہری سے انتقام لینے کیلئے پولیس شاہ شمس سے سازباز ہوکر اسکے خلاف (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
جھوٹی درخواست دے دی ہے۔جس میں مدعی اس نے اپنے ملازم کو بنا دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب شاہ شمس تھانے سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ شہری نے قتل کی دھمکیاں دینے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔شہری غلام عباس کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی نمبر تین میں واقع سرفراز نامی شخص نے غیر قانونی طور پر گیس ری فیلنگ کا دھندہ عرصہ دراز سے شروع کررکھا ہے۔جسکی سرپرستی مقامی پولیس کر رہی ہے۔ 8 اکتوبر کو صبح تقریبا نو بجے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔کہ سرفراز غیر قانونی گیس ریفلنگ کا کاروبار کر رہا ہے۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرفراز کے ملازم عبدالمتعین کو گرفتار کرکے دکان سے سامان قبضہ پولیس میں لے لیا۔مگر مقامی پولیس نے ساز باز ہوکر سرفراز مالک گیس ری فلنگ دکان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اسکے ملازم پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ریڈ کے فوری بعد سرفراز سریا اٹھا کر اپنے حواریوں کے ساتھ میری دکان پر آگیا۔اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔اور کہا کہ یہ میرا علاقہ ہے۔چھوڑ کر چلے جاو۔ورنہ میں تمھارے خلاف مقدمے درج کروانگا۔کیونکہ میرا تعلق مقامی پولیس اور پولیس افسران سے ہے۔جن کو میں حصہ پہنچاتا ہوں۔قریب کھڑے لوگوں نے جان بخشی کروائی۔اور اس نے اپنے ملازم کو گیس ری فلنگ کی دکان کا مالک شو کرکے جھوٹی اور من گھڑت درخواست دے دی ہے۔تاکہ خوف کے مارے میں سرفراز کے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے کاروبار بند کروانے سے باز اجاوں۔مقامی پولیس اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات خاتون پہلے دن سے میری کاروائی کی درخواست جان بوجھ کر وصول نہیں کر رہے۔جسکی وجہ سے میں نے عدالت سے مدد مانگی ہے۔غلام عباس نے آر پی او اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے۔کہ میری جان اور اہل خانہ کو سرفراز سے جان کا خطرہ ہے۔اگر ہمیں کچھ ہوا تو تمام تر ذمے داری سرفراز پر ہوگی۔مجھے انصاف دیا جائے۔
الزام