پناہ گا ہوں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا حکم
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے گورنمنٹ ریلوے ٹیکنالوجی کالج ریلوے روڈ لاہور کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر کالجز بھی ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اورطلبا کو ڈینگی آگاہی سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ طلبا ڈینگی مہم میں اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے پناہ گاہ ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کیااور ڈینگی کے حوالے سے پناہ گاہ میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیااورپناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیااور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ڈینگی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے یو سی74 ریلوے کالونی کا دورہ کیا۔ڈینگی کے انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا گیا۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ اور اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈینگی لاروا کو چیک کیااورکنٹینرز، کولرز اور روف ٹاپس کو چیک کیا۔ایک کولر میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے ڈینگی سپرے کی ہدایت بھی کی۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ متحرک ہیں اوران ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس کو یقینی بنا رہے ہیں۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے لکاس سکول جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامیہ کو سکول میں ڈینگی زیرو پیریڈ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔