پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں،انوار الحق رامے

    پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں،انوار الحق رامے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب سابق ایم این اے میاں انوارالحق رامے نے اپنے بیان میں کہا ھے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے سیاسی عمل میں شریک ہیں پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی قیادت میں اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرکے اپنے لئے فضل الرحمان سے الگ کرکے منفرد راستہ اختیار کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون یکسوئی اور دلجمعی کے ساتھ فیصلہ کرنے سے قاصر ھے۔انوار رامے نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کسی فرد اور گروہ کو دھرنے کے حوالے سے مولانا سے معاملات طے کر نے کیلئے کسی کو بھی ذمہ داری نہیں سونپی۔ وفاقی حکومت دھرنے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور حالات کو کنٹرول کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ھے۔وفاقی حکومت دھرنے سے زیادہ اہم معاشی امور کو پر توجہ کر رھی ھے۔ مولانا نے لانگ مارچ کا سکھرسے اعلان کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ھے ۔