سینیٹ: حج کے دوران پیش آنیوالی مشکلات‘ مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل‘اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح‘ حافظ عبدالکریم

  سینیٹ: حج کے دوران پیش آنیوالی مشکلات‘ مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) حج 2019 کے دوران پیش آنے والی شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے کیلیے سینٹ کی مذہبی اموراسٹیڈنگ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی کے چیئرمین(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر حافظ عبدالکریم ہوں گے جبکہ ممبران میں منظور احمد کاکڑ اور سینٹر کیشو بائی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالغفور حیدری کی صدارت میں ہوا وزارت مذہبی امور نے رپورٹ پیش کی کہ اس سال حج بہت اچھا ہوا ہے لیکن سینٹ کے ممبران نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دفعہ حجاج کی بہت زیادہ شکایات آئی ہیں اور وزارت کی اس وضاحت کو مسترد کر دیا کہ زیادہ مسائل مشاعر میں ہوئے ہیں ممبران سینٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہے تو پھر ملائشیا، یورپ اور دیگر ممالک کے حجاج کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوا۔ایک تو اس سال حج پیکج میں بے پناہ اضافہ ہوا۔اور دوسرا حاجیوں کو بہت زیادہ مشکالات پیش آئیں اراکین کمیٹی نے اتفاق رائے سے کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ حج 2019 کے دوران حجاج کو پیش آنے والی شکایات اور مسائل کا جائزہ لے گی اور حج 2020 پیکج کا جائزہ اور حج کو آسان اور سستا کرنے کی تجاویز دے گی اسی طرح یہ کمیٹی حج ویلفیئر فنڈ کا بھی جائزہ لے گی سب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہمارا مقصد تنقید برائے تنقید یا نمبر گیم نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انھوں نے کہاکہ 2013 میں بھی پیکج زیادہ تھالیکن 2014 میں قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت سے حج پیکج سستا کیا گیااور بعد میں ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود بھی حج کو مہنگا نہیں ہونے دیااور سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیاحافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہم جلد ہی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور گذشتہ حج پیکج کا جائزہ لے کر آئندہ آسانی کے لیے تجاویز پیش کر دیں گے۔
تشکیل