ملتان: شمس آباد کالونی میں لاکھوں کا ڈاکہ‘ شہری خوفزدہ

      ملتان: شمس آباد کالونی میں لاکھوں کا ڈاکہ‘ شہری خوفزدہ

ملتان (وقائع نگار)) قطب پورپولیس کے علاقے میں فرحان کی دکان سے 25ہزار روپے اور موبائل فون سیٹ چھین لئے مظفر ا?باد پولیس کے علاقے میں محمد مشتاق سے دو لاکھ 80ہزارروپے چھین لئے گئے زکریا پولیس کے علاقے میں قمر عباس سے موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں عبداللہ سے 17ہزار روپے چھین لئے گئیقطب پور پولیس کے علاقے سے محمد طاہر کا موٹر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

سائیکل چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد رمضان کی بکریاں، جلیل ا?باد پولیس کے علاقے سے ابوبکرکی کار، تھانہ ممتاز ا?بادکے مین گیٹ سے اے ایس ا?ئی سجاد احمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے میں شاہد اقبال کے ہاسٹل سے چار لاکھ روپے مالیت کے 15عدد موبائل فون چوری کر لئے گئے نیوشاداب کالونی میں جاوید کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، زکریا پولیس کے علاقیمیں اسلم کے گھر سے موبائل فون، کوتوالی پولیس کے علاقے میں اقبال کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، نیوملتان پولیس کے علاقے بودلہ ٹاون میں نعیم کے گھر سے 75لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی گئی سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے فرخ اور دیگر ا?ٹھ افراد کے موبائل فون، صدر پولیس کے علاقیمیں محمد ظفر کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا بیل، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے خالد حسین اور دو لت گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عرفان کی موٹرسائیکلیں، علی حیدر اور دیگر پانچ افرا دکے موبائل فون، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں اختر علی کے گھر سے بھینس چوری کر لی گئی نیوملتان پولیس کے علاقے میں حاجی لطیف کے گھر کے باہرسے کار چوری کر لی گئی۔

ڈاکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...