مرکزی جماعت اہلسنت کی عزت رسول ؐ کا نفرنس آج ہوگی، سیکیورٹی انتظامات مکمل

  مرکزی جماعت اہلسنت کی عزت رسول ؐ کا نفرنس آج ہوگی، سیکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عالمی عزت رسول کانفرنس آج ناصر باغ میں ہوگی پیر عبدالخالق القادری کی زیر صدارت اور پیر سید عرفان شاہ مشہدی کی زیر قیادت ہونے والی اس کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ناظم کانفرنس محمد کامران میڈیا انچارج سید احسان گیلانی اور پیر سید ارشد حسین گردیزی نے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور تین مراحل میں سیکیورٹی چیک کو لازمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی جماعت اہل سنت کے تربیت یافتہ 100 اہلکار سٹیج پر ڈیوٹی دیں گے کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ سے وفدعلامہ عبدالقادر نوشاہی کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے جبکہ بغداد شریف عراق سے خصوصی مہمان شخصیت سید محمد لطیف الحسینی القادری البرز نجی بھی آج پاکستان پہنچ جائیں گے ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے قافلے ناصر باغ کے لیے رواں دواں ہیں کانفرنس میں علماء کرام مشائخ عظام دینی مدارس کے سربراہان ومفتیان کرام کے علاوہ دانشور اور زندگی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...