وزیر اعظم اور آرمی چیف مہنگائی ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں

    وزیر اعظم اور آرمی چیف مہنگائی ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں

لاہور (سٹی رپورٹر)جنرل راحیل شریف لوورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعٖظم عمران خان اور سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستانی عوام کی معاشی اور مالی حالت کو بہتر بنانے اور مہنگائی،بیروزگاری ختم کرنے کے لئے فوری طور پر ہنگامی بنیادپر اقدامات کرنا ہونگے تب ہی حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستانی عوام خاص طور پر سفید پوش لوگ اور غریب عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں جس طرح پس رہے ہیں اور چیخ و پکار کر رہے ہیں یہ ملکی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرا ہے۔،میری وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر سے اپیل ہے کہ فوری ہنگامی طور پر اس نہایت اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...