بہاولپور: انٹر لاکنگ سسٹم کے تحت ٹرین آپریشن شروع کرنیکی تیاریاں
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے اسٹیشن بہاولپور کے یارڈکے سگنل سسٹم کوآئندہ چندروزمیں انٹرلاکنگ سسٹم کے تحت آپریشنل کردیاجائے گا۔بتایاجاتاہے کہ بہاولپوراسٹیشن کی عمارت کی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
اپ گریڈیشن کے بعداس کے یارڈ میں انٹرلاکنگ سگنل سسٹم بھی ختم ہوگیاتھااورمسافرٹرینیں پیپرلائن کلئیرکے تحت چل رہی تھیں جس کی وجہ سے نہ صرف مسافرٹرینوں کوتاخیرکاسامناکرناپڑرہاتھابلکہ اینڈھن کابھی ضائع ہورہاتھا۔گزشتہ ہفتے ڈی ایس ریلوے نے انٹرلاکنگ سسٹم کام مکمل کرنے کے لئے بہاولپواسٹیشن کادورہ کیاتھامتعلقہ سگنل انجینئر کوجلدسے جلدکام مکمل کرنے کی ہدائت کی تھی اس سلسلہ میں چیف سگنل انجینئر ارشادالحق نے بھی بہاولپورکادورہ کیاتھاجس پراب شعبہ سگنل نے ریلوے انتظامیہ کوآگاہ کیاہے کہ اتواریاپیرتک پیرلائن کلیئرکے تحت ٹرین آپریشن بندکرکے انٹرلاکنگ سگنل سسٹم کے تحت ٹرین آپریشن کوشروع کردیاجائے گا۔
تیاریاں