حکومت تمام تر توانائیوں کے ساتھ مسائل حل کر رہی ہے،آشفہ ریاض

حکومت تمام تر توانائیوں کے ساتھ مسائل حل کر رہی ہے،آشفہ ریاض

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے مسائل سنے۔انہوں نے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے موقع پر مختلف ادراروں کے سربراہان کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اس ضمن میں تمام شعبوں میں گراس روٹ لیول پر کثیرالمیعاد بنیادوں پر اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کھلی کچہری میں ریونیو صحت عامہ پولیس اور صفائی سے متعلق شکایات سنیں۔

آشفہ ریاض

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...