جوڈیشل ایکشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار، قانو نگو ضمانت پر رہا
لاہور(اپنے نمائندہ سے)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ نمبر51/17 میں گرفتار جمیل خان قانون گو کی اینٹی کرپشن کورٹ کے سینئر سپیشل جج نے ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے دوران سماعت انویسٹی گیشن افسران کے کردار کو مشکوک اور جوڈیشل ایکشن کے فیصلے کو غیر قانونی قراردیدیا،جمیل خان قانون گو کو سنے بغیر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس کیس میں انویسٹی گیشن افسر نے اپنی من مانیاں کیں اور زاتی رنجش نکالی۔ میڈیا نے عدالت عالیہ کے احکامات کی کاپی موصول کر لی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کا محاسبہ کرنے کی اپیل کر دی