جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے کام تیز‘ وزیراعظم بڑے منصوبے کا افتتاح کریں گے‘ محسن لغاری

  جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے کام تیز‘ وزیراعظم بڑے منصوبے کا افتتاح کریں گے‘ ...

جام پور( نامہ نگار) جنوبی پنجاب کی عوام سے کیے گئے وعدے تحریک انصاف پورے کرئے گی۔ صوبہ کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔ جلد وزیر اعظم پاکستان اس بہت بڑ ے منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ حلقہ کی عوام سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے سابق ناظم رانامحمد اعجاز کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد میں رانا محمد افضل۔ ملک عبدالرحمان۔ شفیع احمدانی۔ نزیر ڈونہ۔ ملک اختر خان۔ رحمان ملانہ۔ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور وزیر اعظم کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک میں جہاں معیشت مضبوط ہوئی ہے حلقہ کی عوامی کی محرومیوں کے خاتمہ اور علاقے کی خوش حالی کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اگاہ کر دیا ہے جنہوں نے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ قبل ازیں رانامحمد اعجاز خان نے علاقے کے مسائل کے علاوہ راجن پور میں سیاسی گروپ بندی اور بلدیاتی الیکشن کے بارے میں متوقع امیداروں کے بارے میں بھی صوبائی وزیر کو اگاہ کیا۔

محسن لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...